طالبان کا افغان سیکیورٹی بیس پر حملہ، 12سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 20سے زائد زخمی

افغانستان(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) افغانستان کے صوبے وردک میں طالبان کا افغان سیکیورٹی بیس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 12سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں 3حملہ آور بھی مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے آج صبح وردک کے شہر میدان میں پہلے ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو بیس کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا جس کےبعد دیگر حملہ آور بیس کے اندر داخل ہو گئے۔افغان فورسز سے جھڑپوں میں 3حملہ آور بھی مارے گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …