بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر اوچھے ہٹکنڈوں پر اُتر آئے

نئی دہلی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر گیدڑ بھبھکی دے ڈالی،بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشتگرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینےسےنہیں ہچکچائےگی۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کےموقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر ہرزہ سرائی کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے۔بھارتی آرمی چیف نے گیڈربھبھکی بھی دے ڈالی کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشتگردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشتگردگروپوں کومعاونت فراہم کررہےتھے۔بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سےدہشتگردگرپوں کی معاونت کوروکنےکیلئےموثراقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …