کابل ایک بار پھر خون میں نہا گیا، حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے میں 43 افراد ہلاک

کابل(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔افغان حکام نے اس واقعے میں اب تک 43 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق سرکاری کمپاؤنڈ پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی،واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے ک افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آورمارے گئے، جبکہ ایک حملہ آور حملے کے آغاز میں کاربم دھماکے میں مارا گیا تھا اس طرح واقعے میں 4حملہ آور ہلاک ہوئے۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ افغان فورسز نے عمارت میں پھنسے 350 افراد کو آزاد بھی کرا لیا ہے، افغان فورسز نے رات گئے عمارت کو کلیئر کیا۔واضح رہے کہ کابل میں گزشتہ شام وزارت عوامی امور کی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …