انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی

انڈونیشیا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 281ہو چکی ہے۔

انڈونیشیا میں سونامی آنے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آنے والے سونامی سے سماٹرا اور جاوا میں تباہی پھیل گئی ہے، بلند ہونے والی سمندری لہریں رہائشی علاقے میں داخل ہوگئیں جنہوں نے تباہی مچا دی۔گزشتہ روز آنے والے سونامی کے بعد متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ تباہی کے مناظر نظر آ رہے ہیں، سڑکوں پر گاڑیاں اور ملبہ پڑا ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سڑکیں بلاک ہونے اور پانی کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔اسپتالوں میں مریضوں کی غیر معمولی تعداد کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …