سعودی عرب میں ایک اور تبدیلی آگئی

جدہ (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مشرق وسطیٰ کی سطح پر پہلی بار سعودی عرب میں فارمولا ای گاڑیوں کی ریس آج سے شروع ہو گی جو 3دن جاری رہے گی۔ الیکٹریکل گاڑیاں فارمولا ای ریس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ریس میں شرکت کرنے والوں کی گاڑیاں اور اسپیئر پارٹس کے علاوہ دیگر سامان بھی سعودی ائیر لائن کے ذریعے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچا دی گئیں جن کا مجموعی وزن 220ٹن تھا۔ ریس میں نیویارک ، ہانگ کانگ ، پیرس ، روما اور دیگر ممالک کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …