چین میں لائٹ فیسٹیول کے چرچے

چین(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چین میں بین الاقوامی لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شہر بھر کو روشنوں سے سجادیا گیا ہے۔چین کے شہر Guangzhouمیں منعقد ہونے والے اس آٹھویں سالانہ بین الاقوامی لائٹ فیسٹیول کے موقع پر نہ صرف شہر بھر کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ۔

اس موقع پر دلچسپ لائٹ شو میں شہر کی مختلف عمارتوں پر تھری ڈی لائٹ پراجیکشن کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور یہ مناظر اپنے کیمروں میں قید کرنے لگے۔واضح رہے روشنیوں کا یہ میلہ چین کے ریفارم کی چالیسویں سالگرہ پر منعقد کیا گیا یے جو اپریل 2019تک جاری رہے گا جس میں ہر رات تین لائٹ شو منعقد کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …