ملائیشیا کے بادشاہ کا 25 سالہ سابق ملکہ حسن پر دل آگیا، شادی کرلی

ملائیشیا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے روس کی 25 سالہ سابق ملکہ حسن سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔برطانوی جریدے ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی 25 سالہ سابق ملکہ حسن اوکسانا ویوہڈینا، 49 سالہ بادشاہ تینگکو محمد فارس پترا سے شادی رچا کر ملائیشیا کی ملکہ بن گئیں۔

دونوں کی شادی 22 نومبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں شاہی مہمانوں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔شادی کی پروقار تقریب میں ملائیشیا کے بادشاہ نے نیلے رنگ کا روایتی لباس پہنا جب کہ دلہن سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔واضح رہے کہ سابق مس ماسکو نے ملائیشین بادشاہ سے شادی سے قبل رواں برس اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا نام ریحانہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …