بھارتی سنیئر صحافی نے بھارتی میڈیا کی سچائی بتادی

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)بھارتی سنیئر صحافی راجدیپ سردسائی نے کہا ہے کہ کرتارپور میں جو ہورہا ہے اچھا لیکن یہ صرف ایونٹ تک معاملہ محدود نہیں رہنا چاہیے پاکستان اور ہندوستان میں گفتگو کے معاملات آگے لے جانے کی ضرورت ہے لیکن کم سے کم ایک اچھی بات ہوئی ہے لیکن ہمیں یہاں نہیں رُکنا اس سے آگے جانے کی ضرورت ہے،بھارتی میڈیا جانتا ہے نفرت پھیلانے سے ریٹنگ ملتی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اس قدم سے یہ با ت واضح ہوسکتی ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں ہماری درمیان جو ہتھیاروں کا مقابلہ ہوتا ہے اگر ان وسائل کو غربت ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو دونوں ملکوں کے لئے اچھا ہے۔سنیئر تجزیہ کار امتیاز عالم نے کہا کہ بڑی اندھیری رات کے بعد کرن کا پھوٹنا خوش آئند ہے ،جموں اور سیالکوٹ کا رستہ بھی کھلنا چاہئے۔مسلم لیگ نون کی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کے تعلقات کھٹے میٹھے رہے ہیں اور ایسے ہی رہیں گے سب کچھ اچھا ہوجائے ممکن نہیں ہے لیکن چھوٹے چھوٹے اقدامات کرنے سے بہت بہتری آسکتی ہے ۔راجدیپ سردسائی نے مزید کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے جسے حل ہونے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا جانتا ہے نفرت پھیلانے سے ریٹنگ ملتی ہے ۔میں اتفاق کرتا ہوں کہ ہر سطح پر بات ہونی چاہیے ۔ چاہتا ہوں جس طرح میں محظوظ ہوا عمران خان اور سنیل گواسکر کو میدان میں دیکھ کر اسی طرح ہمارے بچے بھی محمد عامر اور ویرات کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھیں ۔ امید ہے کرکٹ کی شروعات ضرور ہوگی۔ امتیاز عالم کا مزید کہنا ہے کہ ہندوستانی میڈیا میں جس طرح نفرت انگیزی پیدا کی جاتی ہے یہ افسوسناک ہے۔ اردواگر زندہ ہے دنیا میں تو میں سمجھتا ہوں بالی ووڈ کا اس میں اہم کردار ہے ۔ پاکستان اور ہندوستان میں جس طرح مذہبی انتہا پسندی کا ابھار ہے جس کا ہم شکار ہوئے ہیں اور جس طرح ہندوستان میں ہندو مذہب سیاست میں بڑھ رہا ہے یہ بڑے خطرات آرہے ہیں کوشش کرنی چاہیے ان ریاستوں کو اگر ان کا اسیر نہیں بننا ہے تو اس سے آزاد ہو کر آگے بڑھیں۔ الزام لگانے کا سلسلہ چلتا رہے گا اسی دوران بات ہونی چاہیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایک وعدہ لینا چاہتا ہوں راجدیپ سے کہ آپ نے کرکٹ شروع کروانے کی مہم چلوانی ہے۔ ولید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کو وسعت قلبی دکھانے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں جب الیکشن میں حصہ لیا جاتا ہے ہماری جتنی بھی پارٹیز ہیں وہ الیکشن مہم میں اپنے لوکل مسائل پر مہم چلاتی ہیں لیکن ہندوستان میں الیکشن مہم کا مرکز پاکستان دشمنی ہوتا ہے اس مائنڈ سیٹ کو نکالنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …