وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

امریکہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیاہے ۔کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں میلانیا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے اس سجاوٹ کا حتمی شکل دی ۔

اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور چائنا روم قابلِ ذکر ہیں۔رواں برس اس سجاوٹ میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تقریباً225رضاکاروں نے حصہ لیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی گئی۔کرسمس کے لیے وائٹ ہاؤس کو جِھل مِل کرتی روشنیوں اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف قمقموں اورسنہری ستاروں سے سجایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …