مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید4 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے دوران مزید 4کشمیری شہید ہو گئے، جمعے سے اب تک شہادتوں کی تعداد 22 ہو چکی ہے۔

کشمیریوں کی شہادت پر مظاہرے کیے گئے جن پربھارتی فورسز نے پیلٹ گن فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیاسروس کےمطابق قابض فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کلگام میں 3 جبکہ پلوامہ میں ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔کلگام میں کشمیریوں کی شہادت پرلوگ سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے۔قابض انتظامیہ نے کلگام میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند جبکہ ٹرین سروس معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …