ہیری اور میگھن نے کنگسٹن پیلس کو الوادع کہہ دیا

لندن(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کنگسٹن پیلس کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیری اورمیگھن کے ولیم اورکیٹ سے اختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں اور مجبوراً انہوں نے علیحدہ گھرمیں منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پچھلے کچھ عرصے سے یہ افواہیں کافی گردش کر رہی تھیں کہ کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں بھائیوں شہزادہ ہیری اور ولیم کےدرمیان بھی اختلافات ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن چونکہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی تو اس لیے کچھ بھی کہنا درست نہیں تھا۔لیکن اب شہزادہ ولیم اور ہیری کے قریبی دوست نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیری اور میگھن نے کنگسٹن پیلس کو چھوڑ کر ونڈسر اسٹیٹ کاٹیج منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس کی وجہ دونوں جوڑوں کے درمیان پیدا ہونے والی دڑار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی …