ممبئی حملوں کے 10سال، ٹرمپ نے بھارت کو اہم پیغام دے دیا

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے دس برس مکمل ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے نام پیغام جاری کیا ہے۔26 نومبر 2008 کو بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 166 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نےکہا کہ ’ممبئی دہشت گردحملے کے دس برس مکمل ہونے پر امریکابھارت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انصاف کا خواہاں ہے۔ ‘ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’اس حملے میں 166 بے گناہ معصوم افراد ہلاک ہوئےتھے جن میں 6 امریکی بھی شامل تھے۔ ہم کبھی بھی دہشت گردوں کو جیتنے نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ کبھی جیتنے کے قریب آئیں گے۔ گزشتہ روز ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی جو ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ تمام ممالک بالخصوص پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …