برفانی طوفان نے امریکہ میں تباہی مچا دی

امریکہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، 6سو سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑگئیں۔امریکا میں برفانی طوفان کے بعد بیشتر شہروں میں برف کی موٹی تہہ نظر آ رہی ہے۔

امریکی ریاستوں کنساس، وسطی میسوری، جنوبی نیبراسکا اور جنوبی آئیوا میں مزید برف باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ان ریاستوں میں 6 انچ سے لے کر ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔امریکا بھر کے مختلف ایئرپورٹ پر 600پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹس پر پھنس گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …