روس اور یوکرین میں کشیدگی، روس نے یوکرین کے 3 بحری جنگی جہاز پکڑ لیے

روس(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، روس نے کریمیا کے قریب سمندر میں یوکرین کے 3 بحری جنگی جہاز پکڑ لیے۔روس کی ایف ایس بی سیکورٹی سروس کا کہنا ہے کہ آزوف سمندر کی طرف جانے والی آبی گزر گاہ میں یوکرین کے جنگی بحری جہاز وں کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔یوکرین کی نیوی نے اپنے 2چھوٹے جنگی جہاز اور ایک ٹَگ بوٹ پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے، یوکرین کے اتحادی نیٹو اور یورپی یونین نے اس معاملے پر فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کو بحری راستے پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …