ریال میڈرڈ نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے

اسرائیل(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اسرائیل کے 2 فوجی اہلکاروں کو تھپڑ مارنے والی فلسطین کی بہادر لڑکی عہد تمیمی کو ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے اپنی جرسی پیش کی۔
اسپین میں موجود 17 سالہ عہد تمیمی کو ایک تقریب میں ریال میڈرڈ کی جرسی دی گئی، جس کی تصویر سامنے آتے ہی اسرائیلی حکام نے ہسپانوی فٹبال کلب پر تنقید شروع کر دی ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے ریال میڈرڈ پر جارحیت کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ عہد تمیمی نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ جیل کی قید کاٹی اور انہیں جولائی میں جیل سے رہائی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …