لاہوریے سچ میں زندہ دل لوگ ہیں، نوجوت سنگھ سدھو

لاہور(میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی لاہور یاترا۔ نامزد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ناشتے کی دعوت اڑائی اور ٹیکسالی سے کھسے بھی خریدے۔ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی لاہور واپسی۔ نامزد گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور ناشتہ کیا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے شہر کی سیر اور شاپنگ کے لیے ٹیکسالی بازار گئے۔ جہاں سے روایتی کھسے خریدے۔ شاپنگ کے دوران بچے، بوڑھے اور جوان سب نے نوجوت سنگھ سدھو کو آلیا اور خوب سیلفیاں بنائیں۔ سابق بھارتی کرکٹر سٹار نے پاکستانیوں کے پیار کو سراہا۔ ان کا کہناتھا کہ لاہوریے سچ میں زندہ دل لوگ ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …