تعلیمی ادارے ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر، ایک اور افسوس ناک واقعہ ہوگیا

کابل :(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کابل میں دہشت گردوں نے تعلیمی ادارے پر ایک اور حملہ کردیا.
افغان دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک جبکہ 67 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کابل کے مغربی علاقے میں واقع تعلیمی مرکز میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہوگئی جبکہ درجنوں طلبا زخمی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب وہاں نوجوان طلبہ وطالبات یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کررہے تھے۔
افغان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے 67 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب طالبان نے کابل میں واقع تعلیمی مرکز پرہونے والے خودکش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کی جانب سے کابل اور قندھار کے درمیان ہائی وے پرچیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …