سعودی عرب کی یونیورسٹیوں نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنادی

جدہ (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سعودی یونیورسٹیوں نے 50 پاکستانی طلبہ کو سکالرشپس دے دیں ہیں.
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی یونیورسٹیوں کی جانب سے پاکستانی طلباءکے لیے رواں سال پچاس سکالر شپس دی جارہی ہیں ۔اس بات کا اعلان انہوں نے سینٹ چیئرمین محمد صادق سنجرانی کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔اس پر پاکستان میں سعودی سفارت خانے میں تعینات کلچرل اتاشی ڈاکٹر علی حوثوی بھی موجود تھے۔نواف المالکی کے مطابق سکالر شپس حاصل کرنے والے پاکستانی سٹوڈنٹس کے سعودی مملکت میں تعلیم اور رہائش سے متعلق تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی ،جبکہ اگلے سال پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے سکالر شپ کی تعداد دگنی کردی جائے گی یعنی100سکالر شپس کا اجراءکیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …