خطرناک ترین آگ نے کیلیفورنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سان فرانسسکو: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) کیلیفورنیا میں خطرناک ترین آگ بے قابو ہوگئی.
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آٹھ مقامات پر لگی آگ مزید علاقوں کو لپیٹ میں لینے لگی، ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
حکام کے مطابق کلیولینڈ نیشنل فارسٹ کینینز کے علاقے کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، فائر بریگیڈ کا کہنا ہے آگ اب تک 700 ایکڑ رقبے کو جلا چکی ہے۔ آٹھ مختلف مقامات پر لگی آگ نے لاس اینجلس شہر کے برابر رقبے کو اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …