شاپنگ مال آتشزدگی ،ذمہ داروں کو سزا دینگے ،روسی صدر

ماسکو(فارن ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے سائبر یا کے شہر کیمیروو میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد اس شہر کا دورہ کیا ہے ۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے ونٹرچیری کمپلیکس کے باہر پھول رکھے اور ایک خصوصی یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اتوار کے دن اس کمپلیکس میں آگ لگنے کی وجہ سے 64 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے ۔حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے کے بعد چالیس بچے ابھی تک لاپتہ ہیں ۔صدر پیوٹن نے اس شاپنگ مالی کی سکیورٹی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پسنی سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 852کلو چرس برآمد

پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) کے علاقے ملاشیپ 2 (MS-2) سے منشیات اسمگل …