کرکٹ میچ خالی اسٹیڈیم میں کروائے جائیں،احکامات جاری

کرکٹ میچ خالی اسٹیڈیم میں کروائے جائیں،احکامات جاری

نئی دہلی:کرونا وائرس کا خوف اب کھیل کے میدان ویران کرنے پر تل گیا۔ بھارتی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں کہ انڈیا میں آئندہ ہونے والے بین الاقوامی میچز خالی اسٹیڈیم میں کروائے جائیں۔یہ احکامات حکومت کی جانب سے کروناوائرس سے بچاوکیلئے جاری کی گئی نئی سفری ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔بھارت نے گزشتہ شب غیر ملکیوں کیلئے تمام قسم کے ویزاکے اجرا پرپندرہ اپریل تک پابندی عائد کردی ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اگرچہ بھارت میں یورپ کے مقابلے میں ابھی صرف 68 کیسزہی سامنے آئے ہیںتاہم بھارت کا کمزور محکمہ صحت اس عالمی وبا سے پوری طرح نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔اس صورتحال پر بھارت میں ہونے والے آئندہ میچز پر سوالات اٹھائے گئے تھ
بھارت کے سپورٹس سیکرٹری آر ایس جولانیاکاکہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے آئندہ تمام میچز خالی سٹیڈیم میںکرانے چاہئیں۔آر ایس جولانیاکے مطابق بھارت کی دوریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وائرس کو مزید پھیلاو کا موقع نہ مل سکے۔بھارت کے رواں مارہ جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ شیڈولڈ ہیں۔

دوسری جا نب ایسوسی ایشن برائے اندرونی سیاحت کے جنرل سیکرٹری چیتن گپتا کا کہنا ہے کہ بھارت میں (جاری فسادات کی وجہ سے) پہلے ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رکا ہوا تھا اور اب سیاحت اورتجارتی ویزا پر پابندی صورتحال کو مزیدگھمبیر کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 4,600ہلاک جبکہ ایک لاکھ چھبیس ہزارافراد متاثرہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …