وزیراعظم عمران خان بحرین پہنچ گئے

(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان، بحرین کے فرمانرواں حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر ان کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے، جس میں وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔
بحرین پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ ایک ہفتے قبل عرب نیوز کو وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایا تھا کہ اس دورے میں عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …