امریکی ائیر فورس کا بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

(میڈیا92نیوزآن لائن) امریکی ائیر فورس نے تین ماہ سے بھی کم قت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے، بلیسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …