ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری، لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

ہانگ کانگ (میڈیا92 نیوزآن لائن) : ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اپنے مطالبات منوانے کے لئے آٹھ لاکھ شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے۔
ہانگ کانگ میں مظاہرین نے ایک بار پھر پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں شامل شہریوں نے اپنے پانچ مطالبات کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مظاہرین کے سرفہرست مطالبات میں مکمل جمہوریت کا قیام شامل ہے جس کے تحت خود مختار علاقے کے حکمران براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے۔ احتجاج کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام بھی عوامی مطالبات میں شامل ہے۔ جون سے اب تک نو سو سے زائد مظاہرے ہوچکے ہیں جن میں بیشتر پرتشدد رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …