دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی،جیت کیلئےپرعزم

(میڈیا 92نیوز آن لائن)دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور لنکن ٹیم دورے کے لیے دستیاب اپنے اہم کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جس کے لیے سری لنکن ٹیم آج کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔

تاہم دورہ پاکستان سے قبل ہی سری لنکا کے اہم بولر سرنگا لکمل ڈینگی کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سرنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان پاکستان کو شکست دینے کیلئے پرعزم
دوسری جانب سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہوں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ ہماری پہلی بیرون ملک سیریز ہو گی، یہ میچز ہمارے لیے اہم ہیں۔

سری لنکن کپتان نے کہا لڑکوں نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کیا، ہم پاکستان کو سیریز میں شکست دینے کے لیے پرُعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …