امریکی ادارے ناسا کو بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے مل گئے

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نیشنل ایرونوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے تلاش کر لیے۔

رواں سال 7 سمتبر کو بھارت کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا تھا۔

بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل منقطع ہوگئے تھے۔ وکرم لینڈر کا چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوا تھا۔

تاہم اب امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو نے والے بھارتی خلائی مشن کے ٹکڑے تلاش کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …