(میڈیا92نیوز آن لائن) لندن میں برٹش سکھ کمیونٹی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کھولنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا،
وزیر اعظم کی جانب سے ان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر نے ایوارڈ وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے سکھوں اور مسلمانوں میں مزید ہم آہنگی اور پیار بڑھے گا۔ اس موقع پر میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سماجی خدمات پر سکھ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ 9 نومبر کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔
ٹیگزdaily jung daily news daily pakistan imran khan kartarpur border media 92 news media 92tv
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …