کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف ڈاکٹرتنظیموں نے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں او پی ڈیز پر تالہ لگا دیا

کوئٹہ (میڈیا92نیوز آن لائن) کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف ڈاکٹرتنظیموں نے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں او پی ڈیز پر تالہ لگا دیا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ڈاکٹر تنظیموں کاکہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے آئے روز ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوںسے آنے والے مریض رل گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور دیگر مطالبات کے حق میں ڈاکٹر تنظیموں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دو دن کیلئے ہڑتال شروع کر دی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ایمر جنسی کے علاوہ باقی تمام شعبے بن کر دیئے گئے ہیں اور ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا سول ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈاکٹرز نے احتجاجا او پی ڈی پر تالہ لگا دیاگیا ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر حمل بگٹی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹرز کو تحفط ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے مظاہرہ ڈاکٹروں پر تشدد سمیت ہمارے دیگر مطالبات پر ہے8 مہینے گزر گئے لیکن حکومت تحفظ دینے میں ناکام رہی سپریم کورٹ نے 400 ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کا آڈر دیا لیکن اب تک عملدرآمد نہیں ہواگر حکومت سنجیدہ نہیں ہوا ہم سخت لائحہ عمل اپنائے گے آئے روز ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوںسے آنے والے مریض رل گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور دیگر مطالبات کے حق میں ڈاکٹر تنظیموں نے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دو دن کیلئے ہڑتال شروع کر دی ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ایمر جنسی کے علاوہ باقی تمام شعبے بن کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …