پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن 7اپریل کو منایا جائے گا

جہانیاں(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ 7اپریل اتوار کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میںوزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب،پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے مقررین صحت کے حوالے سے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ءمیں منایا گیا 1948ءمیں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …