ہوشیار، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں ،قومی ادارہ صحت

پولن کی مقدار زیادہ ہونے پر بیرونی نقل و حمل محدود اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں ،قومی ادارہ صحت
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی ادارہ صحت نے پولن الرجی کی صورت حال پر پیغام جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوا میں پولن کی مقدار زیادہ ہونے پر بیرونی نقل و حمل محدود اور گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں پولن الرجی کی موجودہ صورت حال پر پیغام جاری کیا ہے ۔ مفاد عامہ کے پیغام میں پولن الرجی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر شامل ہیں قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پولن موسمی الرجیز کی عام ترین وجوہات میں سے ایک ہے موسمی الرجی کو تپ کاہی یا گھاس بخار بھی کہا جاتا ہے جبکہ طبی ماہرین اسے ناک کی سوزش قرار دیتے ہیں ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ عوام پولن سیزن میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ہوا میں پولن کی مقدار زائد ہونے پر بیرونی نقل و حمل محدود کریں ۔گھر سے نکلنے وقت ماسک کا استعمال ضرور کریں اور پولن سیزن سے قبل الرجی سے بچاؤ کی ادویات کا استعمال شروع کر دیں ۔( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …