جعلی دودھ میں استعمال ہونے والا 3ہزار لیٹر محلول برآمد

پاﺅڈر، گھی اور کیمیکل سے بنا محلول ساہیوال سے لاہور لایا جا رہا تھا، فوڈ اتھارٹی
لاہور(رپورٹ :میڈیا92نیوز آن لائن)جعلی دودھ کی سپلائی کا نیا طریقہ بھی بے نقاب کر دیا گیا، جعلی دودھ کے ٹینکر کو لکڑیوں اور چادروں سے ڈھانپ کر لانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی، 3ہزار لٹر جعلی دودھ کا گاڑھا محلول چھپا کر ساہیوال سے لاہور لایا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تین ہزار لٹر گاڑھے محلول سے 12ہزار لٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا ۔

ضبط کیا گیا محلول تلف ، ڈرائیور فرار، گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ جعلی دودھ تیار کرنے کے لئے پاﺅڈر گھی اور کیمیکل سے بنا گاڑھا محلول تیار کیا گیا تھا۔ تیار جعلی دودھ کی جگہ کم حجم والا گاڑھا محلول لا کر لاہور میں صرف پانی شامل کیا جانا تھا۔ ویجیلینس ٹیم نے ریکی کر کے سپلائی کرنے والی گاڑیوں کا پتا لگایا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجیلینس ٹیمیں 24گھنٹے صحت دشمن عناصر کے پیچھے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کو ڈھونڈ نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …