Prisoner

جیلوں میں17 خواتین سمیت 19سینئر ماہرنفسیات تعینات

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)قیدیوں کی اصلاح اور نفسیاتی امراض حل کرنے کے لئے پنجاب کی مختلف جیلوں میں17 خواتین سمیت 19سینئر ماہرنفسیات ڈاکٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں جن کا باقاعدہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جیلوں میں سینکڑوں ذہنی مسائل کا شکار قیدی جن کے لئے ماہرنفسیات ڈاکٹرز موجود نہیں تھے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی سفارش کرکے ماہر نفسیات ڈاکٹر کو جیل بلوا کر ان کا علا ج کیا جاتا تھا ۔تعینات ہونے والی سینئر ماہرنفسیات میں فاطمہ صدیق کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ، الماس عرفان کو سینٹرل جیل ملتان،سیدہ فاطمہ حسین کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،فاطمہ آفتاب کو سینٹرل جیل لاہور،اسد محمودبھٹی کو سینٹرل جیل بہاولپور ،وجیہ کومل ڈسٹرکٹ جیل بھکر،قرۃ العین ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،اقصی شاہد ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا،حرا پرویز سینٹرل جیل ساہیوال ،خیزران افتخار ڈسٹرکٹ جیل اٹک،ہیراشیخ ڈسٹرکٹ جیل لاہور،نایاب جمشید کو ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ،تہمینہ صفدر ڈسٹرکٹ جیل قصور،ہیرا لیاقت کو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد،عادل علی کو ڈسٹرکٹ جیل میانوالی،وجیہ عارف خان کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ،آبلہ اخلاق کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات ،عاصمہ اسلم کو ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی،نازش اختر کو ڈسٹرکٹ جیل راولپنڈی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تعینات ہونے والی ماہرین نفسیات خواتین نے ان تعیناتیوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے انہیں ان کے شہرمیں تعینات کرنے کی بجائے دوردراز شہروں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔خواتین ہونے کے حوالے سے ان دوردراز شہروں کی جیلوں میں اپنے فرائض انجام دینے میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گااور ا س کے علاوہ ان کی تنخواہیں بھی ان کے شہر کی جیلوں سے ملنے کی بجائے تمام کی تنخواہیں سینٹرل جیل فیصل آباد سے حاصل کی جائیں گی ۔سینئرماہرنفسیات خواتین ڈاکٹرز نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ جن ماہرنفسیات خواتین کو ان کے شہروں میں تعینات نہیں کیا گیا ان کے تقرر و تبادلوں کے احکامات منسوخ کرکے ان ہی کے شہروں میں تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلم نے روزنامہ92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ماہرنفسیات خواتین نے انہیں تعینانیوں کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیا ہے جس پر میں نے انہیں کہا کہ وہ تحریری طورپر تعیناتی کے حوالے سے اپنی شکایات بتائیں جس کے متعلق جائزہ لیا جائے گا اور محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست کی جائے گی کہ ان خواتین کی تعیناتیاں ان کے شہروں یا قریبی شہروں کی جیلوں میں کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …