آج دنیا بھر میں کون سا عالمی دن منایا جارہا ہے؟ جانیئے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) آج دنیا بھر میں ’ ڈائون سنڈروم کا عالمی دن‘‘ منایا جارہا ہے.
آپ کے جینز جسمانی ساخت اور کام کا تعین کرتے ہیں۔ آپ کے بالوں کے رنگ سے غذا کے ہضم ہونے تک ہر فعل کا تعلق آپ کے جینز سے ہے، ذرا سی غفلت دور رس اثرات مرتب کرتی ہے۔ ڈائون سنڈروم جیسی جینیاتی بیماری کے ساتھ پیدا ہونے والے افراد، زائد کروموسوم لئے اس دنیا میں آتے ہیں۔ کروموسوم جینز کا مجموعہ ہوتے ہیں، جسم میں ان کی درست تعداد پر آپ کی صحت کا انحصار ہوتا ہے۔ ڈائون سنڈروم میں زائد کروموسوم آپ کو ذہنی و جسمانی طور پر متاثر کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال 21مارچ کو ’ ڈائون سنڈروم کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد اس مرض کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینا اور یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ ایسے بچوں کو والدین کی توجہ نارمل زندگی کی طرف مائل کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …