ٹیچنگ ہسپتالوں کو کتے، سانپ کاٹنے کی ویکسین خریدنے کے احکامات

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)پنجاب میں رواں سال کتے کاٹے کے کیسز میں ہوشربا اضافے ہو رہا ہے ۔تقریباً اڑھائی ماہ کے دوران چار ہزار کتے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض دوائی بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو کتے اور سانپ کاٹنے پر مریضوں کے لیے ویکسین خریدنے او ر سٹاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔الرٹ کے مطابق علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں 1556، عزیز بھٹی ہسپتال گجرات 922،بے نطیر بھٹو ہسپتال روالپنڈی242، چلڈرن ہسپتال لاہورمیں 130، سول ہسپتال بہاولپور 90، ڈی ایچ کیو ہسپتال روالپنڈی 61، ڈی ایچ کیو ہسپتال میاں منشی لاہور 57، ڈی ایچ کیوہسپتال فیصل آباد 34، حاجی عبدالقیوم ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال 25،سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ 15، گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ 9اور سید مٹھا ہسپتال میں 5کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …