Crossfitters doing lunges with small weights at urban gym

پیٹ کم کرنے کے 6طریقے

بڑھے ہوئے پیٹ کا پھولنا ہے۔ جب ہم غیر معیاری اور غیر صحتمندانہ کھانے کھاتے ہیں تو پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ پھولا ہوا بڑا بڑا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسلسل بیٹھے رہنا بھی بڑھے ہوئے پیٹ کی ایک اہم وجہ ہے۔ پیٹ کو کم کرنے اور اسے نارمل رکھنے کیلئے بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنی غذائی عادات پر نظرثانی کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔
فائبر کا زیادہ استعمال بعض اوقات فائبر بھی گیس کا باعث بن جاتا ہے لیکن ایسا تب ہوتا ہے جب ہم اس کا ضرورت سے زیادہ اور ایک ہی وقت میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے لئے سست روی سے کام لیں اور ایک ہی بار میں فائبر کی بڑی مقدار لینے کی بجائے دن کے مختلف حصوں میں تھوڑی توڑی کر کے لیں۔ ناشتے کے لئے پورج میں تخم بالنگا کا استعمالکریں، دوپہر میں اناج کھائیں، سبزیوں کا سوپ پئیں، رات کے کھانے میں تھوڑے سے تیل میں تلی ہوئی چیزیں لیں، خشک میوہ جات یا پھر مکئی کھائیں۔
چبا کر کھائیں جب ہم تیزی سے چبا کر کھاتے ہیں تو پیٹ پھولنے کی شکایت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چباتے ہوئے پیٹ پھولانے والی ہوا پیدا ہوتی ہے، کیونکہ منہ ہی سے خوراک کو ہضم کرنے والا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ پھر خوراک کے وہ ذرے جنہیں صحیح طرح چبایا نہ گیا ہو انہیں ہضم کرنے میں معدے کو مشکل پیش آتی ہے۔ اگر آپ کو پھولنے سے بچانا چاہتے ہیں تو اطمینان سے کھانا کھائیں اور ایک لقمے کو کم از کم بیس دفعہ چبا کر نگلیں۔
پانی ضرور پئیں:خوراک جسم میں بغیر کسی مشکل کے ہضم ہو جائے اس کے لئے بے حد ضروری ہے کہ جسم پانی کی کمی کا شکار نہ ہو۔ سوڈا مشروبات کا اس میں شمار نہیں ہوتا۔ سادہ پانی پئیں اگر چاہیں تو کھیرا یا لیموں ملا کر اس کے ذائقے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سے پیٹ پھولے گا نہیں۔
پروبائیوٹکس کا استعمال:- معدے میں اچھے اور برے دونوں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ جب تک اچھوں کی تعداد زیادہ رہتی ہے پیٹ اور معدہ درست رہتے ہیں۔ لہٰذا پروبائیوٹک غذاﺅں کو اپنے روزمرہ معمول میں شامل رکھیں۔

میٹھاکم:- برے بیکٹیریا کی پیداوار بڑھانے میں میٹھا کار فرما ہوتا ہے۔ اسی کی وجہ سے پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ پھول جاتا ہے۔ آپ کی یہی کوشش ہونی چاہئے کہ میٹھے کا استعمال جہاں تک ممکن ہو کم کر دیں۔ خاص طور پر مصنوعی میٹھے کو تو بالکل ہی ترک کر دیں۔
نمک پر بھی نظرثانی ضروری ہے:- پانی سوڈیم کی جانب کشش رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں تو پیٹ پھولا محسوس ہوتا ہے۔ یہی کچھ حد سے زیادہ نمکین کھانے کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
پیٹ کم کرنے کے لئے خاص ٹپ
دن کا آغاز:- مزیدار قسم کی چائے سے کیجیے۔ گرم پانی کے ایک کپ میں پودینہ، ادرک اور لیموں شامل کریں۔ یہ نظام انہضام کو درست کرے گی۔
ہلکا پھلکا ناشتہ ناریل کیے دودھ سے بنی دہی میں رس بھریاں شامل کریں۔ اس مزیدار ناشتے سے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ جبکہ رس بھریوں میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یا پھر دو سو ملی لیٹر پانی میں چند چمچ جٹی، ایک کپ رس بھریاں اور ایک چمچ دار چینی ملا کر بلینڈ کر لیں۔ یہ سمودی جسم میں شوگر کی مقدار کو توازن میں رکھے گی بلکہ قبض کشا بھی ہے۔ ناشتے کیلئے ایک اور انتخاب آپ کے لئے پیش ہے وہ یہ کہ دو انڈوں کو توڑ کر مکس کر لیں، انہیں ہلکا زیتون کے تیل میںف رائی کر لیں، پھر اس میں مٹھی بھر پالک اور ایک ٹماٹر شامل کر کے آملیٹ بنا لیں۔ انہیں بران بریڈ کے ساتھ کھائیں نظام انہضام بہتر ہو گا اور معدے کو سکون ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …