پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن 14 مارچ کو منایا جائے گا

جہانیاں(میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گردوں کی امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن14مارچ کو منایا جائے گااس د ن کے منانے کا مقصد انسانی جسم میں گردوں کی اہمیت اوربیماریوں سے بچاﺅ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے محکمہ صحت ،سماجی تنظیموں اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں کے زیر اہتمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور ضلعی صدر مقامات، جہانیاں اور جنوبی پنجاب سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میںسمینارز،واکس،کانفرنسز اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت گردوں کی حفاظت اور اسے امراض سے بچانے کیلئے لیکچر دیں گے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گردوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اس کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض گردہ کے بڑے اسباب آلودہ پانی کا استعمال بھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …