شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹرز کا محمد آزاد نامی مریض اور اس کے لواحقین پر تشدد

لاہور(میڈیا92نیوز ) شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹرز کا محمد آزاد نامی مریض اور اس کے لواحقین پر تشدد، علاج کرنے سے انکار کے بعد شاہدرہ پولیس ٹیشن میں ایف آئی آر کی درخواست بھی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد نامی مریض کے رشتہ دارو ں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مریض کو نیم بے ہوشی کی حالت میںشاہدرہ ہسپتال لے کر آئے تو ڈاکٹرز نے اسے انجکشن لگایا جس کی تکلیف کے باعث آزاد کا ہاتھ ڈاکٹر کو لگ گیا اس کے بعد ڈاکٹر نے مریض پر تشدد کرنا شروع کردیا۔ علاوہ ازیں جب لواحقین کی جانب سے ڈاکٹرز کو روکنے کی کوشش کی گئی تو لواحقین کو بھی تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ آزاد اوراس کے لواحقین کو پولیس کے حوالے کرکے شاہدرہ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ڈاکٹر کی جانب سے مریض اور اس کے لواحقین پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست بھی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …