زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب 70کروڑ96لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ 15مارچ کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے۔غیرملکی قرضوں اور آفیشل ادائیگیوں کے بعد سرکاری ذخائر میں 71کروڑ 60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …