سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ

کراچی(میڈیا92نیوز) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے مزید مہنگا ہوگیا. آل کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1315 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے زیر اثر ملک بھر میں فی تولہ قیمت 350 روپے کے اضافے سے 69900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 59928 روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ 870 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 745.88 روپے مستحکم رہی.

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …