گور نر ہاؤس کیلئے ’’ بزنس پلان‘‘تیار، چودھری سرور

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ گور نر ہاؤس کیلئے ’’ بزنس پلان‘‘تیار کر لیاہے جسکے تحت تجارتی تنظیموں سمیت مختلف شعبوں کو گور نر ہاؤس میں تقریبات کی سہولت بھی دی جائیگی ‘ نیوزی لینڈ میں ہونیوالی دہشت گردی سے دنیا سمجھ چکی ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سمیت کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہوناپڑیگا۔بھارتی جاسوس ڈرون کو گرا کر پاکستان نے دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے ‘وفاقی اور پنجاب حکومت زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اگر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے اس کیلئے زراعت کے شعبے اور کسان کو مضبوط کر نا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دی ایج گروپ کے زیر اہتمام ’’ایگری کلچر ‘‘کانفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک سمیع اﷲ چودھری ،صوبائی وزیر رزاعت نعمان لنگڑ یا ل،دی ایج گروپ کے چیئر مین مہر آصف ارشد،رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گور نر پنجاب چودھری سرورنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قر بانیں پاکستانی فوج سمیت ہماری فورسز اور عوام نے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …