دبئی ،سابق شوہر کو احمق‘سوکن کو گھوڑی کہنے پر برطانوی خاتون کو 2سال قید اور جرمانہ

لندن (میڈیا92نیوز آن لائن) دبئی میں فیس بک پوسٹ کی وجہ سے برطانوی خاتون کو 2 سال قید اور 50ہزار پاﺅنڈ جرمانہ عائد کردیاگیا،برطانوی عورت نے سابق شوہر کو احمق اور اس کی نئی بیوی کو فیس بک پرگھوڑی کہا تھا ،لندن کی رہائشی لیلہ شاہرویش کو دبئی ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے سابق شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد واپس لندن روانہ ہو رہی تھیں ،پچپن سالہ لیلہ شاہرویش نے 2016 میں فیس بک پر اپنے سابق شوہر کی نئی شادی کی تصاویر پر اس کی نئی بیوی کو ’گھوڑی‘ کہا تھا، عرب امارات کے سائبر قوانین کے تحت کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز کمنٹ پر قید یا جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …