دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) دنیا بے انتہا خوبصورت مقامات سے بھری ہوئی ہے، اور سیاح ان مقامات کی سیر کرنا بہت ہی پسند کرتے ہیں.یہ خوبصورت مقامات ہر ملک کی پہچان سمجھے جاتے ہیں، اور ان کی وجہ سے یہ ملک دنیا بھر میں مشہور ہوجاتا ہے.
سال 2019 کے لیے دنیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نئی فہرست میں ان معروف ترین مقامات کا نام پیش کیا گیا جن کا رخ دنیا بھر کے لوگ روایتی سیاحت کے مقصد سے کرتے ہیں۔مذکورہ فہرست موسم بہار کی تعطیلات شروع ہونے سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ، اس سیزن میں ہر سال بڑے پیمانے پر سیاحتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔عالمی سطح پر دس بہترین مقامات کی فہرست میں مراکش کا شہر مراکش سٹی نویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دسویں نمبر پر ہے۔فہرست کی تیاری کے لیے ہونے والے سروے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو سیاحت کے مقصد سے دنیا بھر میں مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں،مراکش اور دبئی نے اپنی درجہ بندی کے حوالے سے سیاحتی نقشے میں شامل دنیا کے بہت سے اہم شہروں پربرتری حاصل کر لی۔ان میں نیویارک (13 ویں پوزیشن)، ہینوے (15 ویں پوزیشن) اور ٹوکیو 16 ویں پوزیشن شامل ہے۔علاوزہ ازیں ہر سال لاکھوں سیاحوں کی منزل بننے والا ہانک کانگ اس فہرست میں 22 ویں نمبر پر ہے جب کہ سیاحوں اور مہم جوئی کے دیوانوں کی ایک اہم منزل آسٹریلیا کا شہر سڈنی فہرست میں 24 ویں پوزیشن پر ہے۔عالمی سطح پر اس فہرست میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا پہلا نمبر ہے۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے، اطالیہ کا شہر روم تیسرے، یونان کا جزیرہ کرٹ چوتھے اور انڈونیشا کا جزیرہ بالی سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں پانچویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن قیمتوں میں اضافے، شدید ٹریفک اور سیاحتی مقامات پر طویل قطاروں کے باوجود سرفہرست رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …