دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھا بڑا ملک

کپاس کی مجموعی پیداوار کا قریباََ70فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا، امسال زرعی پالیسی کے تحت کپاس کاشتکاروںکوکروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کی جا رہی ہے،محکمہ زراعت پنجاب
فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے ۔ پاکستان میںکپاس کی مجموعی پیداوار کا قریباََ70فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے امسال زرعی پالیسی کے تحت کپاس کاشتکاروںکوکروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی کپاس کی منظور شدہ اقسام سے کپاس کی آئندہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اس منصوبہ کے تحت حکومت پنجاب آئندہ فصل کے لئے کاشتکاروں کو 1 لاکھ ایکڑ رقبہ کے لئے کپاس کا بیج فراہم کرے گی اور وفاقی حکومت کی طرف سے بھی مزید 1 لاکھ ایکڑ رقبہ کے لئے کپاس کا بیج فراہم کیا جائے گاجس پر1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی دی جائے گی۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کے لیے حکمت عملی کے بار ے میںنظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے کپاس کی فصل کی کاشت کا آغاز ہونے والا ہے اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے کپاس کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار میں اضافہ کے لیے جامع حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت محکمہ زراعت کے مختلف شعبہ جات کو ان کی ذمہ داریوں کے مطابق واضح اہداف دیے گئے ہیںتاکہ وہ کاشتکاروں میں تحریک اور ترغیب کے ذریعے کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کو یقینی بنائیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے امسال زرعی پالیسی کے تحت ملتان،خانیوال،لودھراں ،وہاڑی،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے اضلاع کے کاشتکار کپاس کی منظورشدہ اقسام آئی یو بی- 2013 ،ایف ایچ لالہ زار،ایف ایچ- 142 ،بی ایس- 15 ،ایم این ایچ- 886 پر کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔سبسڈی کے حصول کے لئے کاشتکار پنجاب سیڈ کارپوریشن،بابا فرید کارپوریشن،نیلم سیڈز،جالندھر پرائیویٹ لمٹیڈ اور ہرل سیڈ کارپوریشن کی کمپنیوںسے واؤچر والے بیگ خرید یں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …