ہیری پورٹر کی سب سے بڑی مداح

لاہور (میڈیا92نیوزآن لائن) ہیری پورٹر کا جادو پوری دنیا پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا بھر میں اس کے مداح موجود ہیں لیکن اب ہیری پورٹر کی سب سے بڑی مداح سامنے آگئی ہے.
دنیا بھر میں جہاں مشہور جادوئی فلمی سیریز ہیری پورٹر کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں وہیں اس فلم کے کرداروں سے متاثر نظر آنے والے دیوانوں کا بھی کوئی ثانی نہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی Victoria Macleanنامی خاتون کو اگر دنیا میں ہیری پورٹر کی سب سے بڑی مداح کہاجائے توکچھ غلط نہ ہوگا۔

وکٹوریا گذشتہ 18سالوں سے ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریزہیری پورٹر کے مختلف کرداروں اور فلم سیٹ سے جڑی یادگار اور نادر ونایاب اشیاء جمع کر نے میں مشغول ہیں۔ان کے مجموعے میں ہیری پورٹر سے منسوب3686چھوٹی بڑی اشیاء موجود ہیں جس کی وجہ سے انکا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …