ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منا رہی ہے، اور پاکستان میں بھی ہندو برادری اپنے مذہبی برادری اس تہوار کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے.وزیراعظم عمران خان نے بھی ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے. ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جہاں ہندو برادری کے افراد رہائش پذیر ہیں وہاں ہولی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، تھر کا صحرا بھی ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا ہے۔ہولی کو ‘رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس تہوار کے موقع پر ہندو برادری کے افراد ایک جگہ جمع ہوتےاور ایک دوسرے کے چہروں پر غلال لگاتے اور رنگ پھینکتے ہیں۔ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں جبکہ گھروں پر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ہندو براردی ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے اس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں،تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔اس موقع پر حکومت پاکستان اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ سب مل کر امن اور خوشیوں کا پیغام پھیلاتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ہندو برادری کے رنگا رنگ تہوار ہولی کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …