یوکرین کی 15 سالہ دوشیزہ دراز زلفوں کا عالمی ریکارڈ

کیف (میڈیا92نیوزآن لائن) یوکرین کی 15 سالہ لڑکی نے اپنی درازسنہری زلفوں سے نا صرف دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا بلکہ ایک نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے ۔یوکرینی دارالحکومت کیف سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ اولینا بچپن سے اپنے بال بڑھا رہی ہے ۔ اولینا بالوں کی نشونما کے لیے خاص جڑی بوٹیاں استعمال کرتی ہے اور اس نے آج تک کبھی بال نہیں کٹوائے ۔ اولینا کے بالوں کی لمبائی لگ بھگ 8 فٹ ہے ۔اُس نے اپنے خوبصورت بالوں کی بنا پر نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکی کے سب سے لمبے بال ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے ۔اس اعزاز کو جلد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ گنیز ریکارڈ 16سالہ بھارتی لڑکی نیلاشی نے 5 فٹ 7 انچ لمبے بالوں کے ساتھ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …