چینی لڑکی کی اسلام قبول کرنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان سے شادی

ڈیرہ اسماعیل خان(میڈیا92نیوزآن لائن) چینی لڑکی قبول اسلام کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک محمد عمر فاروق ڈیال چین سے تعلق رکھنے والی بیلاعمرکے ساتھ شادی کے بندھن میں جڑ گئے ۔ملک محمدعمرفاروق ڈیال چیف ایگزیکٹو آفیسر چائنہ کنسٹرکشن کمپنی اوربیلاعمر ڈپٹی چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن کمپنی کی گزشتہ روزشادی کی تقریب کا انعقادکیاگیا ، نوبیاہتاجوڑاچائنہ کمپنی میں کام کر تے ہیں،پہلاولیمہ اسلام آبادمیں منعقدکیاگیاجس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد،سابق گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا،سابق سینیٹرلطیف کھوسہ ،سینیٹر مشاہد حسین سید، سابق سینیٹرطلحہ محمود ،سات ممالک کے سفیروں اورچائنز ایمبسی کے ذمہ داران سمیت سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ بعدمیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایک ولیمے کااہتمام کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …