ایک ایسا بستر جس کو آپ پہن سکتے ہیں

لندن:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) برطانوی کمپنی نے ایسا بستر نما انوکھا لباس تیار کیا ہے جسے آپ پہن کر سو بھی سکتے ہیں جو آپ کو مکمل بستر کا احساس دلائے گا۔یہ آرام دہ لباس عوام کو بیٹھے بیٹھے سونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے برطانوی باشندے شدید محنت کرتے ہیں اور نیند کی کمی سے ان کی طبیعت مزید متاثر ہوسکتی ہے اور اسی لیے محدود تعداد میں ’’سُو ویٹ نامی‘‘ یہ لباس تیار کیا گیا ہے جو تھکان اور نیند کی کمی دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔اس انوکھے لباس کا کالر بڑا اور دبیز ہے جو کسی بھی وقت قیلولہ اور آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے جب کہ لباس کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ شدید سردی سے بھی بچاتا ہے اور سفید رنگ مزاج کو پرسکون بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …