چینی شخص لڑکی کی محبت میں دیوانا بن گیا

بیجنگ:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چینی سوشل میڈیا میں ایک شخص کا تذکرہ عروج پر ہے جس نے ایک خوبصورت لڑکی کو کتابوں کی ایک دکان میں دیکھا اور نظریں ملائیں۔ اب اس شخص نے اپنی نوکری چھوڑ کر روز دکان میں اس امید پر آنا شروع کردیا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو وہ خاتون اس دکان کا رخ کریں گی۔

26 سالہ شخص نے بتایا کہ ستمبر کا کوئی دن تھا جب وہ کتابوں کی دوکان میں گئے اور انہیں اپنے خوابوں کی شہزادی ایک لڑکی نظر آئی جس سے ان کی 10 سیکنڈ تک آنکھیں ملیں اور وہ اسے دل دے بیٹھے اور وہ کہتے ہیں کہ پہلی نظر میں ہونے والی محبت بھی بہت طاقتور ہوتی ہے۔ اب انہیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک روز وہ دوبارہ اس لڑکی سے ضرور ملیں گے۔لڑکی کی تلاش میں انہوں نے ملازمت چھوڑدی ہے اور بیجنگ کے مشہور بک اسٹور میں روز صبح 11 بجے پہنچ جاتے ہیں اور شام سات بجے دوکان بند ہونے کے بعد وہاں سے نکلتے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ وہ ایک روز لڑکی سے ملیں گے اور اسے اپنا حال ضرور سنائیں گے۔ صرف اسی پر بس نہیں اس نے اپنی یادداشت کی بنا پرہاتھوں سے بنا لڑکی کا ایک خاکہ بھی بنایا ہے اور وہ اسے ہر آنے جانے والے کو دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ نظر ملاکر مسکرانے پر لڑکی کی جانب سے جذباتی طور پر ٹھیس لگانے پر اس پر غائبانہ طور پر مقدمہ کرنے کی کوشش بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …