برفباری ریچھ کے برف میں مزے

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سرد موسم میں برفباری نے جہاں انسانوں کو خوش کر دیا وہیں جانور بھی اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تصویر میں نظر آنے والے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جو برفباری کے مزے لینے میں مصروف ہے۔ روس کے علاقے لیوکوو کے اس سمیون نامی ریچھ نے روان سال پہلی بار برفباری دیکھی تو جھوم اُٹھا۔کارخانوں اور فیکٹریوں کے دھویں سے وجود میں آنے والی ماحولیاتی آلودگی کے باعث کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست اثر موسمیاتی تبدیلی پر پڑنے لگا ہے اور قطب جنوبی و شمالی میں گلیشئرز کے پگھلنے کے باعث سردی میں کمی ہو رہی ہے۔ اس تصویر کا مقصد بنی نوع انسانیت کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا جانوروں پر کتنا اثر ہوتا ہے کہ ایک ریچھ بھی جیسے برفباری کا انتظار کر رہا تھا اور جیسے ہی برف باری ہوئی تو اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …